ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اب مغربی بنگال میں ملے گی 75 یونٹس فری بجلی، ممتا حکومت نے کیا اعلان

اب مغربی بنگال میں ملے گی 75 یونٹس فری بجلی، ممتا حکومت نے کیا اعلان

Mon, 10 Feb 2020 20:04:57    S.O. News Service

کولکاتہ،10فروری (آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے آج اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔جس میں خاص بات یہ ہے کہ مغربی بنگال حکومت نے سہ ماہی بنیاد پر 75 یونٹس تک فری بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔مفت بجلی منصوبہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شہ سرخیوں میں رہا ہے۔قومی دارالحکومت میں فی مہینہ 200 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر کوئی چارج نہیں لگتا ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے سہ ماہی بنیاد پر 75 یونٹس تک مفت بجلی دینے کا اعلان کیا۔بجٹ میں اگلے تین سال میں 100 چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعت پارک بنانے کی تجویز، 2020-21 کے لئے اس شے میں 200 کروڑ روپے مختص کئے۔ریاستی حکومت نے اگلے دو مالیاتی برسوں 2020-21 اور 2021-22 کے لئے چائے باغات کا زراعت انکم ٹیکس معاف کرنے کی تجویز پیش کی۔ ریاستی حکومت نے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے، اس منصوبہ کا نام’بندوھو پرکلپ‘ ہے۔اس منصوبہ کے تحت، پسماندہ کمیونٹی سے متعلق 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ، جنہیں کسی دوسرے پنشن اسکیم کے تحت شامل نہیں کیا گیا ہے، انہیں 1000 روپے کی ماہانہ پنشن دی جائے گی۔بجٹ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ان دنوں مرکز کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ریاستوں سے تبادلہ خیال نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہر کسی کو ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے، ضروری ہو تو وزیر اعظم کو اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنی چاہئے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ مرکزی حکومت کو نفرت کی سیاست میں مصروف رہنے کے بجائے معیشت پر توجہ دینا چاہئے۔
 


Share: