ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آپ حکومت کا پورا دھیان وزیر اعظم کی تنقید کرنے پر مرکوز :ہرش وردھن

آپ حکومت کا پورا دھیان وزیر اعظم کی تنقید کرنے پر مرکوز :ہرش وردھن

Tue, 30 Aug 2016 17:36:41    S.O. News Service

جموں و کشمیر ، 30؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیرڈاکٹر ہر ش وردھن نے یہ کہتے ہوئے آپ حکومت پر تنقید کی ہے کہ اس کا پورادھیان وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولنے پر ہے نا کہ قومی دارالحکومت کی صفائی پر ۔ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہاکہ صرف دہلی ہی نہیں بلکہ سبھی شہر ایک ہی طرح کے مسئلے سے دو چار ہیں۔یہ شہر صبح میں تو صاف ہوتے ہیں لیکن شام تک گندہ ہو جاتے ہیں، لوگوں کی سوچ میں تبدیل لانے کی ضرورت ہے۔عموما لوگوں کا ایسا ماننا ہے کہ شہر کی صفائی کی ذمہ داری صفائی اہلکاروں کی ہوتی ہے، ا س کے لیے سبھی کی کوششوں کی ضرورت ہے۔ہرش وردھن نے اس کے بعد دہلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا،لیکن دہلی میں ایک اور مسئلہ ہے اور وہ یہ کہ ہم لوگ وہاں اقتدار میں نہیں ہیں ۔آپ حکومت کا پورا دھیان وزیر اعظم کو نشانہ پر لینے پر ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کسی کو برابھلا کہنے سے ان پر میڈیا کی توجہ رہے گی ۔مختلف مذاہب کے تقریبا 25مذہبی رہنماؤں کے ساتھ یہاں ایک پروگرام میں ملک کو پوری طرح صاف ستھرا بنانے کا عزم لینے والے وزیر نے کہا کہ شہروں میں اور دیگر مقامات پر ٹھوس کچڑا مینجمنٹ اور دیگر طرح کے کچڑو ں کو روزانہ استعمال میں لانے والے سامان کے طور پر تبدیل کرنے کے لیے ان کی وزارت ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم لوگ دنیا بھر میں استعمال میں لائی جا رہی تراکیب کا مطالعہ کر رہے ہیں اور اس مسئلہ سے پوری طرح نمٹنے کے لیے ہم لوگ پہلے ہی تقریباََ دو درجن منصوبے شروع کر چکے ہیں، اس مقصد کے لیے ہم پہلے ہی20کروڑ روپے خرچ کر چکے ہیں۔


Share: