ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آنر کلنگ کیس میں مسلم نوجوان کا گولی مار کر قتل،ہندو لڑکی سے محبت کرنے کا الزام

آنر کلنگ کیس میں مسلم نوجوان کا گولی مار کر قتل،ہندو لڑکی سے محبت کرنے کا الزام

Wed, 17 Aug 2016 17:30:56    S.O. News Service

مظفرنگر،17اگست؍؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آنر کلنگ کے ایک مشتبہ کیس میں ایک 20سالہ نوجوان کی ویہلانا گاؤں میں اس لڑکی کے خاندان کے ارکان نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا جس کے ساتھ اس کے مبینہ طور پر تعلقات تھے۔پولیس نے بتایا کہ ناظم کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔لڑکی کے خاندان کے ارکان نے کل رات انہیں اکیلے گھر میں ساتھ پایا تھا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ(جرائم)پردیپ گپتا نے بتایا کہ اس معاملے میں لڑکی کے والد اروند، چچا پروین اور بھائی پردیپ اور دیپک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروین اور پردیپ کو آج صبح گرفتار کیا گیا اور ان سے جرم میں استعمال پستول بھی ضبط کیا گیا۔گپتا نے بتایا کہ اروند اور پردیپ ابھی تک فرار ہے اور ان کی تلاش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔واردات کے بعد کشیدگی کی وجہ سے گاؤں میں سیکورٹی انتظامات بڑھا دی گئی ہے اور پولیس اہلکار کو کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کو ناکام کرنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ان دونوں کے گزشتہ کئی مہینوں سے تعلقات تھے،جس کو لے کر لڑکی کے خاندان کو اعتراض تھا۔


Share: