ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آسام میں عسکریت پسند وں کے حملے میں 13افراد ہلاک

آسام میں عسکریت پسند وں کے حملے میں 13افراد ہلاک

Fri, 05 Aug 2016 21:20:23    S.O. News Service

 

کوکراجھار، 5؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )آسام کے کوکراجھار ضلع میں بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے آج ایک مصروف مارکیٹ میں فائرنگ کردی جس سے 12؍افراد کی موت ہو گئی، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔پولیس نے بتایا کہ آج دوپہر عسکریت پسندوں کا ایک گروہ کار سے آیا اور اس نے بالاجان تین علی مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 12افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔پولیس کے مطابق علاقے میں گشت لگا رہی سیکورٹی فورسزاہلکاروں نے جوابی کارروائی کرکے ایک عسکریت پسند کو مارا گیا۔پولیس کو اب تک 13لاشیں ملی ہیں اور علاقے میں تلاشی مہم چلائی گئی ہے کیونکہ عسکریت پسندوں کے آس پاس کی عمارتوں میں چھپے ہونے کا شبہ ہے۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتا لوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔زخمیوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے اس حملہ کی مذمت کی اور حکام کو زخمیوں کو طبی امداد مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے خزانہ، تعلیم اور صحت کے وزیر ہمت بسوا شرما کو موقع پر جا کر حالات کا جائزہ لینے کے لیے کہا ہے۔شرما نے کہاکہ دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس کو 6 دیگر کی تلاش ہے، لیکن اس موقع پر یہ میرا اپنا اندازہ ہے کیونکہ تھانہ انچارج سے میری ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی ہے۔وزیر نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ تفصیلات ابھی آ رہی ہے ،اس لیے ہمیں کچھ دیر انتظار کرنا چاہیے تاکہ مرنے والوں کی تعداد کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی طرف سے گرفتار کئے گئے عسکریت پسندوں کی صحیح تعداد کا بھی پتہ چل سکے۔آسام کے پولیس ڈائریکٹر جنرل مکیش سہائے نے کہا کہ سیکورٹی فورسز سرگرم ہیں اور ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سخت تلاشی مہم چلائی ہے۔


Share: