ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آسام میں سیلاب کی وجہ سے 12افراد لقمہ اجل ، وزیراعلیٰ کااسمبلی میں بیان

آسام میں سیلاب کی وجہ سے 12افراد لقمہ اجل ، وزیراعلیٰ کااسمبلی میں بیان

Thu, 28 Jul 2016 10:53:09    S.O. News Service

گوہاٹی، 27؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )آسام میں سیلاب کی وجہ سے 12افراد کی موت ہو گئی ہے اور پوری ریاست میں تقریباََ16لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ریاستی اسمبلی میں آج یہ معلومات دی گئی۔سیلاب کی صورتحال پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سربانندسونووال نے ہلاک شدگان میں سے ہر ایک کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس ہفتے رقم اداکر دی جائے گی ۔انہوں نے اسمبلی میں بتایاکہ سیلاب ریاست کا سب سے سنگین مسئلہ ہے۔حالیہ سیلاب سے تقریبا تمام اسمبلی حلقے متاثر ہوئے ہیں اور یہ ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔اس سے ریاست کے سبھی 19اضلاع میں اب تک 12افرادکی موت ہو چکی ہے اور تقریباََ 16لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران سونووال نے بتایا کہ حکومت صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور وہ بنیادی طورپر سیلاب راحت اور بازآبادکاری کے لیے ذمہ دار محکمہ سمیت مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ باقاعدگی سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ریاست کے سیلاب سے متاثرہونے کے بعد ہم نے فوری طورپر سبھی ڈپٹی کمشنروں کو فنڈ جاری کر دیاہے ۔ماضی میں سبھی ڈی سی نے پیسوں کے کمی کی شکایت کی تھی لیکن اس بار ایسا نہیں ہو گا۔سونووال نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ اپنی بات چیت کی بھی اطلاع دی جنہوں نے کل سیلاب کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے مرکز سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے کل وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل گھڑی میں مرکز آسام کے ساتھ ہے۔


Share: