ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آرٹی آئی میں ہوا خلاصہ، جے این یو میں نہیں ٹوٹے سرور کمرے کے بایومیٹرک سسٹم  پولیس کی ایف آئی آر میں ہے توڑنے کی بات،پولیس کے دعوے پراٹھے سوال

آرٹی آئی میں ہوا خلاصہ، جے این یو میں نہیں ٹوٹے سرور کمرے کے بایومیٹرک سسٹم  پولیس کی ایف آئی آر میں ہے توڑنے کی بات،پولیس کے دعوے پراٹھے سوال

Wed, 22 Jan 2020 19:14:48    S.O. News Service

نئی دہلی،22جنوری(آئی این ایس انڈیا) جے این یو میں طالب علموں کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کے قریب 17 دن ہو گئے ہیں، لیکن پولیس ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کر پائی ہے۔ایک آر ٹی آئی نے پولیس کو دی گئی شکایت پر ہی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔آر ٹی آئی کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ سرور کے کمرے کے بایومیٹرک نظام نہیں توڑے گئے تھے۔پانچ جنوری کو جے این یو میں ہوئے تشدد کے دوران سرور روم میں بایومیٹرک سسٹم کو توڑنے کی بات ایف آئی آر میں لکھی گئی تھی، لیکن ایک آر ٹی آئی کے جواب میں جے این یو انتظامیہ نے کہا ہے کہ تشدد کے دوران کوئی بھی بیومیٹرک نظام نہیں ٹوٹا تھا۔آر ٹی آئی میں پوچھا گیا کہ 30 دسمبر 2019 سے 8 جنوری 2020 کے درمیان سرور روم میں کتنے بایومیٹرک نظام توڑے گئے،جس کے جواب میں جے این یو انتظامیہ نے ایک بھی بیومیٹرک سسٹم کوئی خرابی کی بات کہی ہے۔ایف آئی آر میں لکھی گئی شکایت اور آر ٹی آئی میں دیے گئے جواب میں سامنے آئی معلومات میں مختلف بات سے کئی طرح کے سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔
آر ٹی آئی کے جواب میں جے این یو انتظامیہ نے بتایا کہ 30 دسمبر 2019 سے 8 جنوری 2020 کے درمیان دو بار سی آئی ایس کے آفس میں سرور ڈاؤن ہوا تھا۔اتنا ہی نہیں 4 جنوری کو سرور روم کی 17فائبر کیبل توڑ گئیں تھی،جسے دوپہر قریب 1 بجے کے قریب توڑا گیا تھا۔اس معاملے کو 17 دن پورے ہونے کو ہیں لیکن دہلی پولیس کی کرائم برانچ تحقیقات جاری کی بات کہہ کر پلہ جھاڑ رہی ہے۔نقاب میں دکھائی دے رہے بیرونی لوگ کون ہیں اور کس طرح جے این یو احاطے میں گھسے،ان سوالات کے جوابات ابھی تک نہیں مل پائے ہیں۔
 


Share: