ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آر ایس ایس لیڈر کی قیادت والی تنظیم کے اراکین نے امت شاہ کو دکھایا سیاہ پرچم

آر ایس ایس لیڈر کی قیادت والی تنظیم کے اراکین نے امت شاہ کو دکھایا سیاہ پرچم

Sun, 21 Aug 2016 20:42:03    S.O. News Service

پنجی،21اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی صدر امت شاہ کو ہفتہ کو گوا آر ایس ایس سربراہ سبھاش ویلنگکر کی قیادت والی ایک تنظیم کے ارکان نے سیاہ پرچم دکھایا ۔تنظیم پرائمری اسکولوں میں علاقائی زبانوں کو ذریعہ تعلیم بنانے کی پیروی کر رہی ہے اور ریاست میں انگریزی میڈیم کے اسکولوں میں سرکاری گرانٹ روکنے کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔یہ واقعہ اس وقت ہوا جب امت شاہ پنجی کے نزدیک بی جے پی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ہندوستانی زبان تحفظ منچ (بی بی ایس ایم)ویلنگکرکی قیادت والی تنظیم ہے۔یہ انگریزی میڈیم کے اسکولوں کے لیے سرکاری گرانٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔یہ تنظیم چاہتی ہے کہ گوا میں پرائمری اسکولوں میں علاقائی زبانوں کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے۔اس نے اسے لے کر ریاست گیر پیمانے پر احتجاج بھی شروع کیا ہے۔شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں جانے کے لیے جب امت شاہ کا قافلہ گوا یونیورسٹی روڈ پہنچا تو بی بی ایس یم کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بی جے پی صدر کو سیاہ پرچم دکھائے۔امت شاہ کواسٹیڈیم میں بوتھ سطح کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔


Share: