ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آر ایس ایس اپنے نظریات مسلط کرنے کے لیے یکساں سول کوڈ چاہتا ہے:جے رام رمیش 

آر ایس ایس اپنے نظریات مسلط کرنے کے لیے یکساں سول کوڈ چاہتا ہے:جے رام رمیش 

Thu, 28 Jul 2016 11:03:48    S.O. News Service

حیدرآباد، 27؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے آج الزام لگایا کہ سنگھ کی طرف سے یکساں سول کوڈکا مطالبہ تو دراصل ایک آڑہے جس کے پیچھے سنگھ کا ارادہ خواتین کے حقوق کو لے کر ہندو پرسنل لاء اور اپنے نظریات کو مسلط کرنا ہے۔یکساں سول کوڈ کے معاملے پر رمیش نے کہاکہ خواتین کے بھی مردوں کے مساوی حقوق ہونے چاہئیں ۔چلئے اسی اصول کو مانتے ہوئے ہم شروعات کرتے ہیں۔شادی، طلاق اور وراثت کے مسائل میں خواتین کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے ۔جب یہ طے شدہ اصول قائم ہو جائیں گے تو پھر ہم آگے بڑھیں گے۔غورطلب ہے کہ جون میں وزارت قانون نے لاء کمیشن سے یکساں سول کوڈ کے معاملے پر رپورٹ جمع کرنے کو کہا تھا۔سابق مرکزی وزیر رمیش نے میڈیا کو بتایاکہ یکساں سول کوڈکامطالبہ تو ہندو پرسنل لاء کو مسلط کرنے کے لیے آڑ ہے۔یہ بنیادی طورپر خاتون مخالف ہے اور اس میں اصلاح کر کے اسے زیادہ سے زیادہ خواتین کے لیے مفید بنایا گیا ہے۔انہوں نے آگے کہا، لیکن یہ ماننا کہ پرسنل لاء خواتین کے مفاد میں ہے ، یہ بات تو حقائق کے ٹھیک برعکس معلوم ہو تی ہے۔اس لیے بدقسمتی سے یکساں سول کوڈ خواتین کے حقوق کو لے کر سنگھ کے نظریات کو مسلط کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔راجیہ سبھا رکن رمیش نے کہاکہ اس لیے اسے یکساں سول کوڈ نہیں کہہ کر صنفی مساوات کوڈ کہا جا سکتا ہے۔آپ اسے صنفی مساوات نظام یا قانون کہہ سکتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے یکساں سول کوڈ ہندو قانون کے مطابق مساوات کو نافذ کرنا ہے اور میں ذاتی طور پر اس سے متفق نہیں ہوں۔


Share: