ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آر ایس ایس انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں اور آئی ٹی پروفیشنلزکی سنگھی ذہنیت سازی کرنے کیلئے سرگرم 

آر ایس ایس انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں اور آئی ٹی پروفیشنلزکی سنگھی ذہنیت سازی کرنے کیلئے سرگرم 

Sat, 16 Jul 2016 20:33:08    S.O. News Service

کانپور، 16جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آر ایس ایس روایتی طور پر لوگوں کو خود سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ اب جدید دور کے مطابق ہائی ٹیک ہو رہا ہے اور اپنی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی پہنچ کو وسیع کرنے کے علاوہ، وہ پیشہ ور افراد اور شہروں میں رہنے والوں کو بھی خود سے جوڑ رہا ہے۔سنگھ 18سال سے کم عمر کے بچوں کو شروع سے ہی اپنے نظریات سے جڑنے اور ان کے ذہنوں میں مبینہ نفرت بھرنے کے لئے بال بھارتی اور بال گوکل پروگرام چلا رہا ہے۔یونیورسٹی اور ڈگری کالجوں کے نوجوانوں کو سنگھ سے کے انتہاپسندانہ نظریات سے جوڑنے کے لئے بھی پروگرام چل رہے ہیں۔راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبولے کے مطابق موجودہ ماحول کے پیش نظر اب سنگھ معیار بہتری کی سمت میں کام کر رہا ہے،اسی کڑی میں سنگھ بہت تبدیلی کر رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کی جدید زندگی کے خواب کے درمیان ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری کو نہ بھولے اورسنگھ کے ذریعے ملک کی روایات سے منسلک رہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی سنگھ نے اپنی ویب سائٹ پر ’’جوائن آر ایس ایس‘‘نام سے ایک کالم بنایا ہے جہاں سنگھ سے جڑنے کے خواہاں لوگ جاکر اپنا نام، پتہ، فون نمبر اور ای میل درج کرا رہے ہیں،پھر سنگھ دفتر ان لوگوں کے بارے میں ملک بھر میں پھیلے اپنے سیوکوں کو بتاتا ہے جو ان سے رابطہ کرتے ہیں۔


Share: