دھرم شالہ،25؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تقریباََہر سیریز میں گیندبازکا کوئی نہ کوئی ریکارڈ اپنے نام کرتے جا رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے میچ کے پہلے ہی دن ایک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے اس معاملے میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ رانچی ٹیسٹ میچ میں اشون نے اس ریکارڈ کی برابری کی تھی۔رانچی میں آشون نے گلین میکسویل کو آؤٹ کر کے ڈیل اسٹین کی برابری کی تھی، دونوں کے ہی نام پر سب سے زیادہ 78 وکٹ لینے کا ریکارڈ درج ہو گیا تھا لیکن اب اشون نے دھرم شالہ میں سنچری بنا کر کھیل رہے ا سٹیو سمتھ کو 111 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ کر کے اس سیشن میں اپنے وکٹوں کی تعداد 79 کر لی اور ڈیل اسٹین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ساتھ ہی یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسٹین نے 2007۔08 سیزن میں 12 ٹیسٹ میں 16.24 کے اوسط سے 78 وکٹ لئے تھے۔ایک سیزن میں وکٹ لینے کے معاملے میں گلین میک گرا، ہندوستان کے انیل کمبلے اور عظیم آل راؤنڈر کپل دیو جیسے اسٹار اشون سے پیچھے ہیں۔ میک گراتھ نے جہاں 1998۔99 میں 12 ٹیسٹ میں 20.36 کے اوسط سے 66 وکٹ لئے تھے۔ اسی طرح انل کمبلے نے 2004۔05 میں 11 ٹیسٹ میں 28.34 کے اوسط سے 64 وکٹ لئے تھے۔ اسی طرح کپل دیو نے 1979۔80 میں 20.25 کے بہترین اوسط سے 13 میچوں میں 63 وکٹ حاصل کئے تھے۔اشون نے پونے ٹیسٹ کے دوران کپل کے 37 سال پرانے ریکارڈ توڑا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا آخری وکٹ چٹکاتے ہوئے اشون نے اس گھریلو سیزن میں 64 وکٹ پورے کئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کپل دیو کے گھریلو سیزن میں سب سے زیادہ 63 وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑا تھا۔ کپل نے 1979۔80 میں 13 مقابلوں میں 63 وکٹ لئے تھے۔ وہیں اشون صرف 10 میچوں میں ہی اس ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب رہے تھے۔