ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آج کرناٹکا میڈیا اکاڈمی کی تقریب اعزازات

آج کرناٹکا میڈیا اکاڈمی کی تقریب اعزازات

Sat, 11 Mar 2017 02:22:28    S.O. News Service

بنگلور:10/مارچ(ایس او نیوز)کرناٹکا میڈیا اکاڈمی کی سالانہ ایوارڈ تقریب کل ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں منعقد ہوگی، وزیر اعلیٰ سدرامیا ریاست کے ممتاز صحافیوں کو اعزازات سے سرفراز کریں گے، جبکہ وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ تقریب کی صدارت کریں گے، وزیر برائے تعمیرات عامہ ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا تعارفی کتابچہ کا اجراء کریں گے۔ جبکہ میڈیا اکاڈمی چیرمین ایم سدراجو کلیدی خطبہ دیں گے، ریاستی وزراء کے جے جارج، رام لنگا ریڈی، ایم کرشنپا، کرشنا بائرے گوڈا، ایم آر سیتارام، رکن پارلیمان پی سی موہن، رکن کونسل گووند راجو، محکمہئ اطلاعات کے پرنسپل سکریٹری لکشمی نارائن، ڈائرکٹر این آر وشو کمار تقریبات میں حصہ لیں گے۔امسال میڈیا اکاڈمی سے اعزازات پانے والوں میں ریاست کے سینئر صحافی اور روزنامہ سالار کے سینئر رپورٹر محمد صدیق آلدوری، سینئرصحافی رام سوامی کنوا، ایچ آر سری شا، ایم ویرنا،شانتلا دھرم راج، رونالڈ انیل فرنانڈیز، اے سی پربھاکر، اجنی ردرپا، ہیمنت کمار، شنکرپا ہسنپا چلوادی، ناگراج سنگار، چندرا شیکھر ہوسامنی، مالتیش گندپا انگور، کے ایس چندرو شامل ہیں۔ان کے علاوہ شیموگہ ٹائمز کو بہترین ضلعی اخبار قرار دیتے ہوئے آندولنا اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ ابھیمانی اعزاز ادے وانی کے رپورٹر چندر شیکھر مورے کو انسانی حقوق کے متعلق تحریر پر دیا جائے گا۔ جبکہ میسور دگنتا اعزاز بہترین تحریر پر وجئے کرناٹکا کے سی کے راجو اور سمکیتا کرنا ٹکا کی اسنیہا پریا ناگراج کو دیا جائے گا۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر موکھ نائک اعزاز ڈاکٹر نٹراج ہلیار کو ملے گا۔ تقریب میں میڈیا اکاڈمی کے ممبران ردرنا ہرتی کوٹے، کے شیوکمار، متھو نائیکر، ٹی ایس رنگنا، بی وینکٹ سنگھ اور رجسٹرار ایس شنکرپا کے علاہ ریاست کی ممتاز شخصیات شریک رہیں گی۔


Share: