ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آئی این ایکس میڈیا معاملہ: پی چدمبرم نے ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے داخل کی عرضی  

آئی این ایکس میڈیا معاملہ: پی چدمبرم نے ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے داخل کی عرضی  

Wed, 23 Oct 2019 19:15:45    S.O. News Service

نئی دہلی،23/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں بدھ کو عرضی پیش کی۔ آئی این ایکس میڈیا معاملے میں انہیں منگل کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی تھی۔انہیں سی بی آئی نے اس معاملے میں 21 اگست کو گرفتار کیا تھا۔چدمبرم 17 اکتوبر سے ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ سی بی آئی نے 15 مئی 2017 کو ایک ایف آئی آر درج کیا تھا جس میں آئی این ایکس میڈیا گروپ کو 2007 میں غیر ملکی چندہ حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بورڈ (ایف آئی پی بی) کی جانب سے ملی منظوری میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا تھا۔اس دوران چدمبرم وزیر خزانہ تھے۔اس کے بعد ای ڈی نے اس سلسلے میں 2017 میں منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔


Share: