شملہ:12/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہماچل پردیش میں ہفتہ کے دن زلزلہ آنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کے جان و مال کے نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ر یختر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3.0 پیمائش کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کو اچانک زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس ہوئے تو لوگ باہر کی طرف دوڑ پڑے۔ خاص طور پر چمبا، ہمیر پور، کانگڑا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یہاں بھی کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل 10 مئی کو بھی شملہ، چمبہ، ا ونا، کلو، منڈی، ہمیر پور سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔