ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  وشواناتھ کو جے ڈی ایس میں شمولیت کی دعوت

 وشواناتھ کو جے ڈی ایس میں شمولیت کی دعوت

Thu, 11 May 2017 00:57:55    S.O. News Service

میسورو :10 /مئی(ایس او نیوز) ریاستی جنتادل سیکولر کے صدر ایچ ڈی کمارا سوامی نے کانگریس کے ناراض لیڈر و سابق وزیر اے ایچ وشواناتھ کو کھلے طور پر ان کی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے پارٹی ورکرس سے میسورو میں خطاب کیا۔ کمارا سوامی نے حالیہ دنوں میں کانگریس کے ناراض لیڈر و سابق وزیر اے ایچ وشواناتھ سے دومرتبہ ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ کانگریس کے بزرگ لیڈر پارٹی میں انہیں نظرانداز کئے جانے پر مایوس ہیں۔ وشواناتھ کو اسمبلی نشست کی پیشکش پر وضاحت کئے بغیر ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ سابق وزیرپارٹی میں شامل ہونے کے سلسلہ میں ان کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ باغی لیڈروں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہو ں نے اپنی خودکی پارٹی کے لیڈروں کو مینو فیکچرنگ کمپنی کے لیڈروں سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا کی زیر قیادت کانگریس کی موجودہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،کیو ں کہ ریاستی قیادت کے خلاف کئی شکایات سامنے آئی ہیں۔ ناخوش کئی ارکان مقننہ نے اے آئی سی سی کے نئے انچارج سے یہ شکایتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران حکومت کے کارنامے صفر رہے۔ سدارامیا کا دفتر کانگریس کے ساتھ اتحاد سے متعلق جھوٹے پروپگنڈہ میں ملوث ہے۔ کمارا سوامی نے ایسے امکانات کو مسترد کردیا۔انہو ں نے کہا کہ پارٹی اپنے بل بوتے پر تمام 224نشستوں پر مقابلہ کرے گی اور اکثریت حاصل کرتے ہوئے آئندہ حکومت تشکیل دے گی۔ انہو ں نے ان کے بھانجے پرجول ریونا کے ہنسور اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کے امکان کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ پارٹی کے تنظیمی کاموں کیلئے نوجوان لیڈر سے استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے خودکی بائیو پک سمجھی جانے والی فلم ''بھومی پترا '' کی تیاری میں خود کے رول کی تردید کی۔ ان کی حکومت کی 20ماہ کی کارکردگی سے متاثر ہوکر پروڈیوسر پربھو ریڈی اور ڈائرکٹر ایس نارائن نے یہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


Share: