ریاض/ 18 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)منگل کے روز ملائیشیا کے وزیراعظم مآثر محمد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق مآثر محمد نے شاہ سلمان کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پردونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ سلمان نے اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ اسلامک ایکشن کی اہمیت پر زور دیا اور مسلم امہ کے اہم مسائل کے حل کے لیے عالم اسلام کی طرف سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بات چیت کی گئی۔