ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  دریائے کرشنا کے پانی کی اجرائی سے مہاراشٹرا کا اتفاق

 دریائے کرشنا کے پانی کی اجرائی سے مہاراشٹرا کا اتفاق

Thu, 11 May 2017 02:16:47    S.O. News Service

بنگلورو:10 /مئی(ایس او نیوز) مہاراشٹرا نے ریاست کرناٹک میں پینے کے پانی کی شدید قلت سے نمٹنے کیلئے کرناٹک کو دریائے کرشنا سے 2.5ٹی ایم سی پانی کی ا جرائی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔کرناٹک کے وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل نے یہ بات بتائی۔ انہو ں نے بنگلور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ہمارے وزیراعلیٰ سدارامیا اور مرکزی وزیر اننت کمار کی جانب سے کی گئی اپیل کے بعد کونیا ریزروائر سے پانی کی اجرائی سے اتفاق کیا ہے۔یہ پانی جلد ہی کرناٹک کو جاری کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں دیویندر فڈنویس نے یقین دہانی کروائی ہے۔ مسلسل تیسرے بر س بھی کرناٹک شدید خشک سالی کا سامنا کررہا ہے۔


Share: