ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں /   کسان نے کی خودکشی، بینک اور ساہوکاروں کے 15 لاکھ کا تھا مقروض 

  کسان نے کی خودکشی، بینک اور ساہوکاروں کے 15 لاکھ کا تھا مقروض 

Mon, 03 Feb 2020 18:01:53    S.O. News Service

باندہ /3 فروری (آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے باندہ ضلع میں اتوار کی رات ایک کسان نے اپنے گھر میں پھانسی دے  کر جان دے دی۔ رشتہ داروں کے مطابق مہلوک کسان پر بینک اور ساہوکاروں کا تقریبا 15 لاکھ روپے کے قرض تھا۔ اس کے پاس 20 بیگھہ زمین تھی جو گزشتہ کئی سالوں سے ساہوکاروں کے پاس گروی تھی۔  اقتصادی تنگی کے باعث وہ کشیدگی میں رہتا تھا۔

ایس ڈی ایم شریواستو نے کہا کہ آمدنی حکام کو موقع پر بھیج کرتحقیق کرائی جائے گی۔ خیال رہے کہ یہ  معاملہ باندہ ضلع کے کالنجر تھانہ حلقہ کے تحت چندپورہ نامی گاؤں کا ہے۔ اودھیش پرتاپ (45) نے اتوار رات گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی، صبح رشتہ داروں نے لاش دیکھی، تو پولیس کو مطلع کیا گیا۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ اودھیش پر الہ آباد بینک، آریہ ورت بینک اور ساہوکاروں کے 15 لاکھ روپے کے قرض تھا، 20 بیگھہ زمین تھی جو گزشتہ کئی سالوں سے بینک اور ساہوکاروں پاس گروی رکھی تھی، کھیت میں ہونے والی فصل تمام ساہوکار لے جاتے تھے۔ راشن کارڈ سے بھی نام کاٹ دیا گیا تھا، جس سے گھر میں کھانے کے لالے پڑ گئے تھے۔ پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی بھی بند ہو گئی تھی۔اودھیش بینک نوٹس اور ساہوکاروں کی دھمکی سے کشیدگی میں رہتا تھا، مہلوک کسان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ بیٹی کی شادی گزشتہ سال کی گئی ہے، جب کہ بیٹا دہلی میں مزدوری کرتا ہے۔ 
 
 


Share: