ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گرام سہایک کے عہدوں پر فائز افراد کو 10دسمبر تک مستقل نہ کیے جانے پر ہڑتال کی دھمکی

گرام سہایک کے عہدوں پر فائز افراد کو 10دسمبر تک مستقل نہ کیے جانے پر ہڑتال کی دھمکی

Mon, 26 Nov 2018 17:46:42    S.O. News Service

بھٹکل 26؍نومبر (ایس او نیوز)ضلع گرام سہایک سنگھا کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ریوینیو ڈپارٹمنٹ میں برسہا برس سے گرام سہایک کے عہدے پر فائز افراد کی ملازمت اگر10دسمبر تک مستقل نہیں کی گئی تو پھر ہڑتال کرنا ضروری ہوجائے گا۔

ضلع گرام سہایک سنگھا کی مجلس عاملہ ایک میٹنگ اتوار کے دن بھٹکل میں منعقد کی گئی جس کی صدارت سنگھا کے صدر گوپال نائک نے کی۔ اس میٹنگ میں ملازمتوں کو مستقل کیے جانے کے مسئلے پر گفتگو کے بعدان کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گوپال نائک نے بتایا کہ ریاست میں 10450گرام سہایک کے عہدے ہیں ۔ اور فی الحال 9816افراد ان عہدوں پر فائز ہیں۔گزشتہ 35برسوں میں ان کا اعزازیہ 100روپے سے بڑھ کر فی الحال12ہزار روپے ہوگیا ہے۔ جو کہ مہنگائی کے اس دور میں زندگی بسر کرنے کے لئے بہت ہی کم ہے۔ اس سلسلے میں اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں فیصلہ کیا جانا چاہیے۔سنگھاکی تعلقہ کمیٹی کے صدر منجو ناتھ دیواڈیگا نے کہا کہ کئی سال سے ہم اس کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ہر بار ہمیں صرف دلاسا اور بھروسہ دے کر بٹھا دیا جاتا ہے۔ اس طرح ہمارے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر سنگھا کے دیگر عہدیداران اور کمیٹیوں کے ذمہ داران موجود تھے۔


Share: