کاسرگوڈ 25؍نومبر (ایس او نیوز) چیرور نامی مقام پر سنیچر24نومبر کی صبح دس بجے اپنے گھر سے لاپتہ ہونے والی ایک شادی شدہ خاتون کی لاش گھر سے ذرا دوری پر واقع ہیانگنگ برڈج کے قریب بر آمد ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ حارث نامی شخص کی بیوی رمیزہ (24سال)جب گھر لاپتہ ہوگئی تو اس کے رشتے داروں نے ہر جگہ اسے تلاش کرنا شروع کیا۔ شام کے وقت مقامی لوگوں نے اس کی لاش دیکھی اور پولیس کو مطلع کیا گیا۔ ودیا نگر پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پرپہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو کاسرگوڈ سرکاری اسپتال میں منتقل کردیا۔کیس درج کرلینے کے بعد پولیس معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔