ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نوٹ بندی سے پہلے نقدی جمع کے بارے میں انکم ٹیکس محکمہ نے بینکوں سے مانگی نووٹوں کی تفصیلات

نوٹ بندی سے پہلے نقدی جمع کے بارے میں انکم ٹیکس محکمہ نے بینکوں سے مانگی نووٹوں کی تفصیلات

Sun, 08 Jan 2017 19:23:54    S.O. News Service
نئی دہلی، 8 جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)محکمہ انکم ٹیکس نوٹ بندی سے پہلے بینکوں میں جمع رقم کو کھنگالنے کی تیاری میں ہے۔محکمہ نے بینکوں سے یکم اپریل سے نو نومبر 2016کے درمیان سیونگ اکاؤنٹس میں نقد جمع کے بارے میں رپورٹ دینے کو کہا ہے۔اس کے علاوہ بینکوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان اکاؤنٹ ہولڈروں سے پین کارڈ یا فارم 60(جن کے پاس پین نہیں ہے)28فروری تک جمع کرنے کو کہیں جنہوں نے اکاؤنٹ کھولتے وقت یہ جمع نہیں کرایا تھا۔ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بینک کوآپریٹیو بینکوں اور ڈاک خانوں کو یکم اپریل سے نو نومبر 2016کے درمیان تمام نقدی جمع کے بارے میں معلومات دینی ہوگی۔نو نومبر سے 500اور 1000روپے کے نوٹوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔ساتھ ہی بینک حکام کو اکاؤنٹ ہولڈروں سے پین یا فارم 60لینے اور انکم ٹیکس قانون کی دفعہ 114بی کے تحت لین دین کے تمام ریکارڈ کو رکھنے کو کہا گیا ہے۔دفعہ 114بی میں ان لین دین کا ذکر ہے جس میں پین کا ذکر کرنا لازمی ہے۔
محکمہ کے مطابق جن لوگوں نے اکاؤنٹ کھولتے وقت پین کارڈ یا فارم 60کا ذکر نہیں کیا ہے، انہیں 28فروری تک اس کو جمع کرانا ہوگا۔فارم 60منشور ہے جو وہ شخص دیتا ہے جس کے پاس پین کارڈ نہیں ہے۔اس سے پہلے9 نومبر سے مؤثر نوٹ بندی کے پیش نظر ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بینکوں اور ڈاک خانوں سے 10نومبر سے 30دسمبر 2016کے درمیان سیونگ اکاؤنٹس میں 2.5لاکھ روپے سے زائد کی جمع رقم اور موجودہ اکاؤنٹ میں 12.50لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم کے بارے میں معلومات دینے کو کہا تھا،ساتھ ہی ایک دن میں 50000روپے سے زائد کی نقد جمع کرنے کے بارے میں بھی معلومات مانگی گئی تھی۔

Share: