ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مشرقی افغانستان میں ایک فوجی اڈے پر کار بم حملہ، ایک فوجی ہلاک

مشرقی افغانستان میں ایک فوجی اڈے پر کار بم حملہ، ایک فوجی ہلاک

Sat, 18 Mar 2017 11:25:07    S.O. News Service

کابل،17؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مشرقی افغانستان کے صوبے خوست میں ایک فوجی اڈے پر کیے جانے والے ایک خود کْش کار بم حملے میں ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ضلعی چیف کے مطابق فوج نے اڈے سے صرف پچاس میٹر کے فاصلے پر ہونے والے دھماکے کے بعد چار مسلح افراد کی جانب سے کیے جانے والے حملے کو پسپا کر دیا۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے دوران چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


Share: