ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لوک سبھا میں اٹھا "نارد- اسٹنگ " معاملہ؛ میٹنگ نہ ہونے پرارکان کی اظہار مایوسی

لوک سبھا میں اٹھا "نارد- اسٹنگ " معاملہ؛ میٹنگ نہ ہونے پرارکان کی اظہار مایوسی

Thu, 11 Aug 2016 19:41:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )نارد اسٹنگ آپریشن معاملے کو لوک سبھا میں اٹھاتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ایک رکن نے آج مایوسی ظاہر کی اور کہا کہ ملک کی عدالت عظمی پارلیمنٹ میں ہی انصاف ملنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں قائم ضابطہ کمیٹی کی آج تک ایک بھی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔وقفہ صفر میں اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے سی پی آئی ایم کے محمد سلیم نے کہا کہ انصاف ملنے میں تاخیر انصاف نہ ملنے کی طرح ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ ضابطہ کمیٹی کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی ایوان کی ضابطہ کمیٹی کے صدر ہیں۔نارد معاملے کو 16مارچ کو اس کمیٹی کو سونپا گیا تھا۔ناردا نیوز چینل کی طرف سے کروائے گئے اسٹنگ آپریشن میں ترنمول کانگریس کے 6 ارکان کو کیمرے میں قید کیا گیا تھا۔یہ سب کے سب کسی کمپنی کی طرف لے لئے ایک شخص سے پیسے قبول کرتے ہوئے کیمرے میں دکھائے گئے تھے۔ان ارکان میں ایک راجیہ سبھا رکن بھی شامل تھے۔ترنمول کانگریس کے ایوان میں موجود ارکان نے سلیم کی طرف سے یہ مسئلہ اٹھائے جانے کی مخالفت کی۔


Share: