ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / فرانس:بدنام زمانہ داعش کے مبینہ جنگجوؤں کے دس بچوں کی وطن واپسی

فرانس:بدنام زمانہ داعش کے مبینہ جنگجوؤں کے دس بچوں کی وطن واپسی

Mon, 22 Jun 2020 19:52:48    S.O. News Service

پیرس،22/جون (آئی این ایس انڈیا) فرانسیسی حکومت نے پیر کو ایک اعلان میں انکشاف کیا کے اس نے شام کے ایک مہاجرکیمپ سے ایسے 10 فرانسیسی بچے ملک واپس بلا لیے ہیں، جن کے والدین شام میں جاری ’جہاد‘ میں بطور جنگجو شامل رہے ہیں۔

پیر کو  پیرس حکومت نے کہا کہ وہ شام کے ایک مہاجر کیمپ سے راتوں رات جنگجوؤں کے 10 فرانسیسی بچوں کو گھر لے آئی۔ یہ مارچ 2019 ء میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے شام کے اڈے سے بے دخل ہونے کے بعد سے فرانسیسی بچوں کی وطن واپسی کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس نے دس فرانسیسی نابالغوں، یتیموں یا انسانیت سوز صورتحال کا شکار ہونے والوں کی وطن واپسی کو ممکن بنایا ہے، جو شام کے شمال مشرق میں کیمپوں میں تھے۔وزارت خارجہ کے اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ان بچوں کو فرانسیسی عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ان کا مکمل طبی علاج کیا جا رہا ہے اور انہیں ضروری معاشرتی خدمات فراہم کی گئی ہیں، تاہم فرانسیسی وزارت نے ان بچوں کے والدین سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس طرح فرانس نے اب جنگ زدہ شام سے کل 28 بچوں کو وطن واپس بلا لیا ہے۔ خانہ جنگی کے شکار ملک شام جہاں سینکڑوں فرانسیسی شہری آئی ایس یا داعش کے باغیوں کے ساتھ لڑنے کے لیے اپنا ملک چھوڑ کر گئے تھے وہاں اس دہشت گرد تنظیم نے نام نہادخلافت قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔

انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپوں نے پیرس حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کم سے کم ان نابالغوں کو شام سے جلد گھر واپس لائے،جنہیں ان کے والدین شام کے سب سے زیادہ تنازعہ میں گہرے علاقے میں رہنے کے لیے انہیں اپنے ساتھ لائے تھے یا یہ بچے لڑائی کے دوران وہاں پیدا ہوئے تھے۔

لیکن اندازوں کے مطابق شام میں کردوں کے زیر انتظام کیمپوں میں 300 فرانسیسی بچوں میں سے زیادہ تر اپنی ماں یا باپ کے ساتھ ہیں اور فرانس نے اصرار کیا ہے کہ ان فرانسیسی شہریوں کو مقامی انصاف فراہم کیا جانا چاہیے۔


Share: