ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شمالی کوریا نے نئے میزائل تجربے کی تصدیق کر دی

شمالی کوریا نے نئے میزائل تجربے کی تصدیق کر دی

Thu, 03 Oct 2019 16:47:36    S.O. News Service

پیانگ یانگ 3اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا نے ایک نیا میزائل تجربہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔ کمیونسٹ کوریا کی فوج نے آج جمعرات کو بتایا کہ ایک آبدوز سے کامیابی کے ساتھ ایک بیلسٹک میزائل  داغا گیا۔ جنوبی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز ہی اس تجربے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔ امریکا اور شمالی کوریا کے ماہرین کے مابین ہفتے سے جوہری مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے اور یہ تجربہ امریکا پر دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش بھی ہو سکتا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ اور یورپی یونین نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے۔


Share: