ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انڈر 17ورلڈ کپ ٹیم کے لئے اے آئی ایف ایف نے عالمی تلاش پروگرام شروع کیا

انڈر 17ورلڈ کپ ٹیم کے لئے اے آئی ایف ایف نے عالمی تلاش پروگرام شروع کیا

Wed, 08 Jun 2016 11:39:09    S.O. News Service

نئی دہلی،7جون؍(آئی این ایس انڈیا)فیفا انڈر 17ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے انڈر 16قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے عمل میں آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے ہندوستانی کھیل اتھارٹی کے ساتھ عالمی سطح پر تلاش پروگرام شروع کیا ہے۔سائی اے آئی ایف ایف اوورسیز اسکاؤٹنگ پروجیکٹ(اوایس پی)دبئی میں 10.11جون کو شروع ہو جائے گا جس کے تحت یو اے ای اور قریبی ریاستوں یا ممالک میں رہنے والے 2000اور 2001میں پیدا ہوئے لڑکے حصہ لے سکتے ہیں۔یہ پروگرام ہندوستان کے سابق کپتان اور اے آئی ایف ایف کے اسکاؤٹنگ ڈائریکٹر ابھیشیک یادو کی پہل پر شروع کیا گیا ہے۔اس میں ہندوستانی پاسپورٹ یافتہ ہی حصہ لے سکتے ہیں اور آئندہ مہینوں میں یہ دوسرے ممالک میں بھی منعقد کیا جائے گا۔انڈر 17ورلڈ کپ ہندوستان میں ستمبر۔اکتوبر 2017میں ہوگا۔اے آئی ایف ایف صدر پرفل پٹیل نے کہاکہ ہندوستانی فٹ بال کے کیلنڈر میں انڈر 17ورلڈ کپ کافی اہم ہے اور اپنی بہترین ٹیم اتارنے کے لیے ہم نے ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈر این آر آئی نوجوانوں کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


Share: