ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امریکی پیداواری صنعت کی کارکردگی ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر

امریکی پیداواری صنعت کی کارکردگی ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر

Wed, 02 Oct 2019 17:18:24    S.O. News Service

واشنگٹن 2اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا میں پیداواری صنعت کی کارکردگی گزشتہ دس برسوں کے دوران اپنی نچلی ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ملکی پیداوری صنعت سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے بعد وال اسٹریٹ اور ایشیائی منڈیوں میں بھی فوری مندی دیکھی گئی ہے۔ بدھ کی صبح ایشیائی منڈیوں میں کاروبار شروع ہوا، تو امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہوئی۔ ماہرین نے چین اور امریکا کے مابین جاری تجارتی جنگ کے باعث عالمی تجارتی منڈیوں پر مزید منفی اثرات کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔


Share: