ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان میں القاعدہ کے سینیئر رہنما قاری یاسین ہلاک

افغانستان میں القاعدہ کے سینیئر رہنما قاری یاسین ہلاک

Mon, 27 Mar 2017 12:21:50    S.O. News Service

واشنگٹن،26؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزارتِ دفاع کاکہناہے کہ مارچ19 کوافغانستان میں القاعدہ کے سینیئررہنماقاری یاسین کو ہلاک کردیاگیاہے۔پینٹاگون سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ فضائی کارروائی پکتیا صوبے میں کی گئی ہے۔یادرہے کہ قاری یاسین پر متعدد حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔قاری یاسین پر سنہ 2008 میں اسلام آبادکے میریئٹ ہوٹل پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا۔ اس حملے میں دو امریکی فوجی اہلکاروں سمیت50 سے زیادہ شہری ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ قاری یاسین پر لاہور میں سنہ 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پرہونے والے حملے میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔ اس حملے میں چھ پاکستانی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔اس موقعے پر امریکی وزیرِ دفاع جیمز میتھس کا کہنا تھا کہ قاری یاسین کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے انصاف سے بچ نہیں سکتے۔قاری یاسین کا تعلق پاکستان کے بلوچستان صوبے سے بتایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی دفترِخارجہ متعدد بار یہ موقف اختیارکرچکاہے کہ پاکستان کے اندرحملے کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے اورقاری یاسین کی افغانستان میں ہلاکت بظاہراس دعوے کاثبوت ہے۔
 


Share: