نئی دہلی، یکم اکتوبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ آج منگل کو ایک روزہ دورہ پر مغربی بنگال میں ہوں گے۔ وہاں انہیں کئی پروگرام میں شرکت کرنی ہے۔ امت شاہ شام تین بجے انڈور اسٹیڈیم، کولکاتہ میں این آرسی کے موضوع پر منعقد ہ عوامی بیداری مہم سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ این آرسی اور دفعہ 370 پر لوگوں میں ’بیداری‘ کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی ملک بھر میں عوامی بیداری اور تعلقات عامہ مہم منعقد کر رہی ہے۔ قومی صدر شام پانچ بجے ویسٹان ہوٹل، کولکاتہ میں مغربی بنگال کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور پارٹی کے ریاستی عہدیدار کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔امت شاہ دیر شام ساڑھے سات بجے سالٹ لیک، درگا پوجا پنڈال، کولکاتہ میں پوجا اور درشن بھی کریں گے۔