بھوپال میں پولیس محکمہ شرمسار، خواتین کانسٹیبل سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں اے ایس پی گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st December 2017, 2:05 PM | ملکی خبریں |

بھوپال ،30؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں خاتون کانسٹیبل سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایک اے ایس پی کو گرفتار کیا گیا ہے۔اضافی پولیس سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) راجندر ورما کو جمعرات کو بھوپال پولیس نے گرفتار کر لیا۔بھوپال زون جنگل کے اضافی پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم ویر سنگھ یادو نے کہا کہ ورما کے خلاف ایک خاتون کانسٹیبل نے چھیڑ چھاڑ کی رپورٹ درج کرائی تھی۔اس شکایت کی تحقیقات کے بعد ہی ملزم ورما کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔دھرم ویر سنگھ یادو نے بتایا کہ جہانگیراباد تھانے کی پولیس نے ورما کو گرفتار کر لیا ہے۔جب ان سے ورما کی معطلی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا جواب تھا کہ یہ کارروائی پولیس ہیڈکوارٹر سے ہی ہوگی۔ورما پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی ہیں۔اس سے پہلے اندور ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ(ڈی ایس پی) پر بھی ایک خاتون گزشتہ 12 برسوں سے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگا چکی ہے۔رات میں ایک لڑکی کا پیچھا کرنے کے الزام میں ایک کانسٹیبل جیل میں ہے۔اس کوسروس سے بھی برخاست کیا جا چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...