کیا بی جے پی حکمرانی والی ریاستیں صحت اور روزگار پر اب زیادہ خرچ کریں گے؟آپ 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 28th August 2016, 8:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے لیے غریبوں کی فلا ح و بہبودکے ایجنڈے پر زور دئیے جانے کے ایک دن بعد عام آدمی پارٹی نے آج جاننا چاہا کہ کیا بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستیں اب اپنے بجٹ کا زیادہ حصہ تعلیم، صحت اور روزگارپیدا کرنے پر خرچ کر یں گی ۔دہلی کے نائب وزیر اعلی اور سینئر آپ لیڈر منیش سسودیا نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ دہلی حکومت کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے سے گریز کریں۔مودی نے کل بی جے پی کے وزرائے اعلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ریاستوں کو اپنی حکومت کی اسکیموں کو لاگو کرنے کے معاملے میں ایک مثال طور پر پیش کریں۔بی جے پی نے غریبوں کی فلا ح و بہبودکا ایجنڈا طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے۔اس کے ایک دن بعد سسودیا نے ٹوئٹر پراپنے اس ردعمل کا اظہا رکیا ہے ۔سسودیا نے کہاکہ مودی نے بھی مانا ہے کہ حکومت کا مطلب تعلیم، صحت اور روزگارکو یقینی بنانا ہے۔اگر پڑھائی لکھائی اور دوائی کوئی دوسری جملے بازی نہیں ہے ، تو کیا بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستیں اب تعلیم اور صحت کو زیادہ سے زیادہ حصہ دے گی ۔آپ لیڈر نے ٹوئٹر پرکئے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ کے ذریعہ سوال کیاکہ کیا بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں بھی محلہ کلینک اور پولی کلنک کھلیں گے ؟ کیا لوگوں کو مفت علاج کی سہولت مہیاکرائی جائے گی ؟ میں امید کرتا ہوں کہ وزیر اعظم دارالحکومت میں تعلیم، صحت اور روزگار سے جڑے مسائل پر رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے۔سسودیا نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں سرکاری اسکولوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے بہتر بنایا جائے گا؟انہوں نے پوچھاکہ کیا وہاں نجی اسکولوں پر لگام لگایا جائے گا ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔