مغربی بنگال:کانگریس ،ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحادکرے،کانگریسی ایم پی ابوہاشم خان چودھری نے لوک سبھاالیکشن میں الائنس پرزوردیا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th November 2018, 10:23 PM | ملکی خبریں |

 

کولکاتہ:10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لوک سبھاانتخابات سے قبل مغربی بنگال کانگریس کے لیڈروں میں ترنمول کانگریس یا بایاں محاذکے ساتھ اتحاد کرنے کاایشوگرم ہوتا جارہا ہے۔بنگال کانگریس کے لیڈران کھلے عام اپنے من پسند سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی وکالت کررہے ہیں۔جنوبی مالدہ سے ممبرپارلیمنٹ ابو ہاشم خان چودھری نے کہاہے کہ بی جے پی کو روکنے کے لیے ترنمول کانگریس سے اتحاد ناگزیر ہیں۔ابو ہاشم خان چودھری نے کہاہے کہ 2016کے اسمبلی انتخابات اور پنچایت انتخابات میں سی پی ایم کے ساتھ اتحاد کرچکے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہواہے۔مگرلوک سبھا انتخابات میں ہمیں کوئی خطرہ مول لینے کی ضرورت نہیں ہے اور کانگریس کے مقامی لیڈران بھی ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل شمال مالدہ سے ممبرپارلیمنٹ اور ابو ہاشم خان چودھری کی بھانجی موسم بے نظیر نے بھی ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کی پرزور وکالت کی تھی۔اس سے قبل کل ہی مغربی بنگال کانگریس صدر سومن مترا نے لوک سبھا انتخابات کے سوال پرکہاتھاکہ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی تاہم پارٹی کے آئیڈیو لوجی اور پارٹی کے اتحاد کی قیمت پر کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔کانگریسی لیڈروں کے ذریعہ ترنمو ل کانگریس کے ساتھ اتحاد کی وکالت کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور سابق بنگلہ اداکارہ لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ کانگریس زمینی پکڑ کھوچکی ہے اس لیے اس کو سہارے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔