الہ آباد یونیورسٹی احاطے میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی، چارطلبہ گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th April 2017, 11:18 AM | ملکی خبریں |

الہ آباد،29؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)الہ آبادیونیورسٹی کیمپس میں لاگودفعہ144کی خلاف ورزی کرنے اوریونیورسٹی میں چل رہی ایک میٹنگ میں رکاوٹ پیداکرنے کے الزام میں چار اسٹوڈنٹ لیڈروں کی گرفتاری کے بعد مشتعل طلبا نے یونیورسٹی کیمپس میں کل توڑپھوڑکی۔پولیس نے نیم فوجی دستوں کی مدد سے حالات پر قابو پا لیا ہے۔ضلع کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ شلبھ ماتھر کے مطابق، الہ آباد یونیورسٹی طلبا یونین کے عہدیداروں کی قیادت میں کل دوپہر اسٹوڈنٹ لیڈروں کا ایک گروپ یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس کے قریب جمع ہوگیا۔اس گیسٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ چل رہی تھی۔اسٹوڈنٹ رہنماؤں نے یونیورسٹی میں مبینہ مالی بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ماتھر نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر غیر قانونی طور پر رہ رہے طلبہ سے ہاسٹل خالی کرانے کی مہم کے چلتے احاطے میں پھیلی بدامنی کو دیکھتے ہوئے کچھ دنوں قبل یہاں دفعہ 144نافذ کی گئی تھی۔انہوں نے بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ بغیر اجازت بڑی تعداد میں طلبہ گیسٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے ہیں۔اس پرپولیس پارٹی جائے وقوع پرپہونچی۔زیادہ تر مظاہرین بھاگ گئے، لیکن ان میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا۔ماتھرنے کہاکہ طالب علم اس گرفتاری پر بپھر گئے اور ان میں سے کچھ پرتشدد ہو گئے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور پاس کھڑے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔انہوں نے ایک ہاسٹل کے پاس کھڑی بس میں آگ بھی لگا دی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔