یوگی کے اُترپردیش میں لاء اینڈآرڈر کی تشویشناک صورتحال، اب ٹرین میں تین مسلم اساتذہ کی ہوئی پٹائی، رومال بہانہ مسلم نشانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd November 2017, 9:09 PM | ملکی خبریں |

باغپت ،23؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اُترپردیش    میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال کس قدربدحال ہےاور دن بدن اقلیتوں کے متعلق کس قدرنفرت کاماحول پیدا کیا جارہا ہے اس کااندازہ اس بات  سے لگایاجاسکتاہے کہ ریاست کے مختلف شہروں اور قصبوں میں اقلیتوں پر حملے مسلسل جاری ہیں اور نت نئے بہانے تراش کر مسلم شہریوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ تازہ واردات  اتر پردیش کے باغپت ضلع میں چلتی ٹرین میں پیش آئی، جہاں 6سے 7غنڈوں نے مبینہ طور پر پر تین مسلم ٹیچروں کی بری طرح پیٹائی کی،  پھر   تینوں اساتذہ کو چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔

چلتی ہوئی ٹرین سے نیچے پھینکے جانے کے بعد تینوں ٹیچر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مسلم ٹیچروں کے مطابق جب وہ ٹرین سے واپس لوٹ رہے تھے، تبھی کچھ غنڈوں نے ان سے پوچھا کہ تم لوگوں نے سر پر رومال کیوں باندھ  رکھا ہے اور اسی رومال باندھنے کے نام پر اُن کی پیٹائی شروع کرکے ٹرین کے باہر پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اُترپردیش کے گاؤں کھداولی کے رہنے والے  16سالہ  جنید کا  کچھ لوگوں نے چاقو مار کر قتل کر دیا تھا۔اس واقعہ میں جنید کے دو بھائی بھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔اس معاملے میں پولیس پانچ ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے مگر اہم  سرغنہ کا پتہ لگانے میں پولس ابھی تک ناکام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔