باغپت ضلع اسپتال میں داخل علاج لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ، دو ملازمین پر لگا الزام
باغپت ،16؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) باغپت ضلع اسپتال میں داخل ایک نوجوان کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیش کمار پانڈے نے بتایا کہ بخار ہونے کی وجہ سے ایک لڑکی کو پیر کوباغپت ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔الزام ہے کہ دیر رات وارڈ بوائز اور ٹرینر بی فارما کے طالب علم نے اس سے اجتماعی آبروریزی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔متاثرہ کی تحریر پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ایک ملزم جتیندر عرف بھوراکو منگل کی صبح گرفتار کر لیا گیا۔