یوپی حکومت کے پاس معذوربچوں کیلئے اسکول کھولنے کو بجٹ نہیں، سیاست چمکانے کیلئے کمبھ میلے پرکروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے: راج بھر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 10:18 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ :19/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر کابینہ اوم پرکاش راج بھر نے بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر ایک بار پھر نشانہ لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کوکمبھ کے لئے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے لیکن معذور بچوں کے لئے اسکول کھولنے کو اس کے پاس بجٹ ہی نہیں ہے۔ریاستی حکومت میں بی جے پی کی پارٹنر سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا)کے صدر اور کابینہ وزیر راج بھر نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہاکہ 2019کے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ہی مندر کے مسئلے کو ہوا دیا جا رہا ہے۔کمبھ کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات کے لئے برانڈنگ کا کام کیا جا رہا ہے۔کمبھ میں ہزاروں کروڑ روپے کا بجٹ خرچ کیا جا رہا ہے، جبکہ معذوروں کا بااختیار بنانے کیلئے بجٹ ہی نہیں ہے۔اتر پردیش کے 75اضلاع میں صرف 16ایسے اسکول ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب بھلاریاست کے ڈیڑھ کروڑ ر بچے 16اسکولوں میں کیسے پڑھ سکتے ہیں؟ اگر تمام ضلعوں میں معذور اسکولوں کو کھولنے کے لئے بجٹ کا مطالبہ کرتا ہوں تو بجٹ نہیں ہے، اس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم مخالفت میں بات کرتے ہیں۔
اس بارے میں جب اتر پردیش کے وزیر خزانہ راجیش اگروال سے اس معاملے پر جواب دینے کیلئے کہا گیاتوکہاکہ اس کے بارے میں وزیر اعلی سے پوچھئے،میں ایک وزیر ہوں اور ان کے (راج بھر)کے ہی برابرہوں،لہذا میں اپنے ہم منصب کے سوال کا جواب دینے کے لئے مناسب نہیں ہوں۔راج بھر نے اتوار کو کہا تھا کہ ان کی پارٹی بی جے پی سے منسلک رہنے کیلئے صحیح وقت پر فیصلہ کرے گی۔اپنی ہی حکومت پر مسلسل حملے کر رہے راج بھر نے بی جے پی کی جانب سے خود پر ہوئے جوابی حملے کے بارے میں اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کل کہاتھاکہ وقت بتائے گا کہ 2019کے لوک سبھا انتخابات میں ہم ایک ساتھ رہیں گے یا نہیں۔
راج بھر سے بی جے پی ریاستی صدر مہندر ناتھ پانڈے کے اس بیان کے بارے میں سوال کیا گیا، جس میں انہوں نے راج بھر کو ضروری برائی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں ڈھو رہے ہیں۔ وزیر راج بھر نے کہا کہ ہمیں کیوں ڈھورہے ہیں، اگر ہمت ہے تو ہٹا دیں،حکومت کو پسماندہ طبقات کیلئے کوئی بھی کام کرنے کی فرصت نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...