ٹریڈیونین ایکٹ میں ترمیم کومنظوری
نئی دہلی،3 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز مرکزی اورریاستی سطح پر سہ فریقی اداروں میں ورکروں کی حقیقی نمائندگی یقینی بنانے کے لیے ٹریڈیونین ایکٹ 1926میں ترمیم کرنے کی تجویزکومنظوری دیدی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔میٹنگ کے بعد وزیر محنت اور روزگار سنتوش کمار گنگوار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ ترمیم کے ذریعہ متعلقہ ایکٹ میں مزدوریونینوں کو منظوری دینے کے التزامات شامل کیے جائیں گے۔