سپریم کورٹ میں طلاقہ ثلاثہ کو لے کر کپل سبل کی دلیلیں پختہ اور مضبوط؛ مسلمانوں میں شکوک شبہات پیدا کرنے کی کوشش جاری:مفتی اعجازارشدقاسمی

Source: S.O. News Service | By Roomana Sunehri | Published on 18th May 2017, 9:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی18مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ میں طلاق ثلاثہ کو لے کر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قانونی جنگ پوری قوت اور حکمت ومصلحت کے ساتھ جاری ہے، ملک کے ممتاز ترین وکیل کپل سپل مخلصانہ اور انتہائی جرأت مندانہ انداز میں بورڈ کا موقف رکھتے ہوئے عدالت کو یہ باور کرانے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس طرح کے معاملات عدالت کے دائرہ اختیار ہی میں نہیں ہیں، اس لیے ایسے حساس مذہبی معاملات میں کورٹ کی دخل اندازی بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی پر راست حملہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے رکن مفتی اعجاز ارشد قاسمی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپل سبل کا یہ کہنا کہ- جیسے ہندوؤں کا رام پر آستھا ہے، اسی طرح مسلمانوں میں تین طلاق کا مسئلہ قانون اسلامی کا حصہ ہے، جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات وابستہ ہیں - دانشمندانہ اور مصلحت پر مبنی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کوئی بھی فیصلہ آستھا کی بنیاد پر نہیں ہوسکتا، لیکن مخالف وکلاء کو خاموش کرنے کے لیے اس طرح کی مثالوں میں کو ئی حرج نہیں ہے، کپل سبل نے یہی کیااور بہت اچھا کیا، اس پر کسی کا یہ شک کرنا کہ بابری مسجد کا کیس اس سے کمزور ہوگا، غلط ہے۔بابری مسجد کا قضیہ اس وقت مالکانہ حق کو لے کر ہے، ظاہر ہے کہ ملکیت کسی آستھا کی بنیاد پر ثابت نہیں ہوسکتی اور طلاق ثلاثہ کا مسئلہ بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی کو لے کر ہے؛ ہمیں اس فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔

مفتی اعجاز ارشد قاسمی نے عوام کو باخبر کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں کچھ غیر مسلم خواتین اردو نام رکھ کر ٹی وی چینلز پر بحث کے لیے آتی ہیں، جب کہ ان کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔فرح فیض نامی ایک خاتون وکیل باضابطہ طلاقہ ثلاثہ کے مسئلہ پر عدالت میں بحث بھی کررہی ہے، جب کہ ان کا اصلی نام لکشمی ورما ہے اور وہ ایک برہمن کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہ رہی ہے۔ اسی طرح بھارتیہ مسلم مہیلا اندولن کے پلیٹ فارم سے ایک خاتون ذکیہ سونم کے نام سے ٹی وی چینلز پر شریعت اسلامی پر تنقید کرتی نظر آتی ہے، جب کہ وہ خو د وہ مرتد ہوکر ایک برہمن کے ساتھ رہ رہی ہے۔ٹی وی چینلز پر آنے والی بیشتر خواتین کا تعلق اسلام اور مسلمانوں سے نہیں ہے؛ لیکن وہ اسلام کی نمائندگی کرتی نظر آرہی ہیں، جو کہ انتہائی افسوس ناک اور الیکٹرانک میڈیا کے جانب دارانہ رویہ کا آئینہ دار ہے۔ مفتی اعجاز ارشدقاسمی نے برملا کہا کہ وہ خواتین جن کی زندگی خود اسلام سے بہت دور ہے، وہ بھلا شریعت اسلامی کی ترجمانی کیسے کرسکتی ہیں۔ ٹی وی اسکرین پر زلفیں لہراتی ہوئیں انتہائی فحش اور احمقانہ انداز میں علمائے کرام کی تذلیل اورغلط طریقہ سے دنیا کے سامنے قرآن کی توضیح وتشریح کرنا؛ ان کی بدنیتی پر مبنی ہے، جس کی توقع کسی بھی مسلم خاتون سے نہیں کی جاسکتی۔ ایسے خواتین کی سچائی سے سماج کو باخبر کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم دشمن عناصر کے عزائم اور سازشوں کو سمجھنے کی تلقین کرتے ہوئے مفتی اعجاز ارشد قاسمی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے نازک وقت میں اتحاد کا مظاہر ہ کریں اور سماج میں شکوک وشبہات پیدا کرنے والوں کی منفی نیت کو بے نقاب کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔