این آئی اے کی تین کشمیری علیحدگی پسندوں سے پوچھ تاچھ
نئی دہلی29؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)نے پیرکوتین کشمیری علیحدگی پسندوں سے دہلی میں پوچھ گچھ کی۔این آئی اے نے پاکستان سے فنڈنگ کے معاملے میں بٹا کراٹے، نعیم خان اور جاوید احمد بابا عرف غازی سے آج پیر کو این آئی اے ہیڈ کوارٹرپرپوچھ گچھ کی۔این آئی اے نے وادی کشمیر میں پرتشدد سرگرمیوں کو فروغ دینے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورسیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کو لے کر تین علیحدگی پسند لیڈروں کو سمن دے کر پیر کو دہلی طلب کیا تھا. تینوں پر پاکستان سے پیسے لے کر کشمیر میں دہشت گردی پھیلانے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک حریت کے فاروق احمد ڈار عرف بٹاکراٹے، ندیم خان اور جاوید احمد بابا عرف غازی کو این آئی اے کی ٹیم کے سامنے پیش کیاگیا۔ڈار، احمد اور خان کیس میں بینک دستاویز، پراپرٹی دستاویز سمیت دوسرے دستاویزات کے ساتھ این آئی اے نے طلب کیاتھا۔