ٹکٹ کی تقسیم میں مذہب کی بنیاد پر کوئی کوٹہ سسٹم نہیں ہونا چاہئے، راجستھان میں ایک بھی مسلم کوٹکٹ نہیں دئے جانے کے سوال پرراجے وردھن راٹھورکاجواب

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 12:21 AM | ملکی خبریں |

جے پور:18/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر راجے وردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ ٹکٹ کی تقسیم میں مذہب کی بنیاد پر کوئی کوٹہ سسٹم نہیں ہونا چاہئے۔راٹھور نے راجستھان میں سات دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی طرف سے ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دئے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں مذہب کی بنیاد پر کسی قسم کی کوٹہ سسٹم نہیں ہونا چاہئے،اگر ہماری طرف سے کئے گئے کام مذہب کی بنیاد پرکسی تک نہ پہنچے ہوں توہم سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔
کانگریس کی طرف سے جھالراپاٹن سے وزیر اعلی وسندھرا راجے کے سامنے مانویندر سنگھ کو ٹکٹ دئے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ راجے کی کئی سالوں سے وزیر اعلی کے طور پر ریاست میں اپنی بہت بڑی پکڑ ہے اور کانگریس کے امیدوار مانویندر سنگھ کوئی اثر ڈالنے کے قابل نہیں ہیں۔کانگریس نے مانوندرسنگھ کا مکمل طور پراستحصال کیا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی تقسیم کے انتخاب میں مذہب کی بنیاد پر کوئی کوٹہ نہیں ہونا چاہئے،اگر ہمارے کام کوئی فرق آیا تو ہم عدالت میں کھڑے ہوسکتے ہیں،ہم نے ایسے ایسے بڑے کام کئے کہ جو مسلم لوگوں کو ٹکٹ دینے والے نہیں کرپائے۔اس تناظر میں انہوں نے تین طلاق کی مثال دی۔
راٹھور نے کہا کہ ہماری اجول گیس یوجنا، جن دھن یوجنا، مدرایوجنا اگر مسلم کمیونٹی تک نہیں پہنچی ہو تو آپ سوال کر سکتے ہیں لیکن بی جے پی ٹکٹ تقسیم میں مذہب کی بنیاد پر کوٹہ سسٹم کے حمایتی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جے پور دیہی لوک سبھا علاقے کی تمام اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے لیے وہ فعال طور پر پارٹی اور امیدوار کے حق میں تشہیر کر رہے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔