نوٹ بندی کانگریس کی بدعنوانی ختم کرنے کی تیز دوا تھی،مودی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 22nd November 2018, 11:23 AM | ملکی خبریں |

جھابوا، 22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  وزیراعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے آدی واسی اکثریتی ضلع جھابوا میں کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جس طرح دیمک کو ختم کرنے کیلئے ’’زہریلی دوا‘‘ کی ضرورت پڑتی ہے،اسی طرح انہیں کانگریس کے دور میں پھیلی بدعنوانیوں کو ختم کرنے کیلئے’’ نوٹ بندی‘‘ جیسی تیز دوا کا استعمال کرنا پڑا۔مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے گجرات سے متصل ریاست کے اس ضلع میں انتخابی مہم کے دوران مودی کچھ الگ انداز میں نظر آئے۔انہوں نے اپنا 35 منٹ کا خطاب گجراتی زبان میں ’’کیم چھو‘ ‘کہتے ہوئے شروع کیااور تقریر میں وہ مقامی آدی واسیوں کو یہ احساس دلاتے رہے کہ وہ ان کے پڑوسی ہیں۔انہوں نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدعنوانیوں نے ملک کو برباد کردیا۔آدی واسی ماؤں کو اپنے بچوں کو نوکری دلانے کیلئے کانگریس کے دورحکومت میں اپنے زیور تک فروخت کرنے پڑتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کی بیماری کانگریس کے دور میں اتنی پھیل گئی تھی کہ انہیں نوٹوں کی منسوخی جیسی تیز دوا کا استعمال کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے دور حکومت میں آدی واسی علاقوں کی حالت اتنی خراب تھی کہ لوگ مطالبہ کرتے تھے کہ مٹی کا ہی راستہ بنا دو۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔سڑکیں تعمیر کی گئیں اور دیگر منصوبے نافذ کئے گئے۔انہوں نے قرض معاف کرنے کے وعدے پر کانگریس پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ کرکے حکومت تو بنالی لیکن اب وہاں کسانوں کو جیل بھیجنے کیلئے وارنٹ جاری کئے جارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...