اب ریلوے ٹکٹ کی بکنگ کیلئے نیٹ ورک رکاوٹ نہیں بنے گا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd March 2017, 11:14 PM | ملکی خبریں |

جگدل پور: 22/مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ریلوے اسٹیشن پرریزرویشن ٹکٹ لینے والوں کو اب بی ایس این ایل نیٹ ورک ٹھپ ہونے سے بھی کوئی پریشانی نہیں ہو رہی ہے۔کانکیر اور بھان پور ی کے نزدیک او ایف سی کٹ جانے سے دن بھر انٹرنیٹ اور موبائل فون سمیت دیگر خدمات ٹھپ ہو گئی تھیں۔اس کے باوجود ریلوے اسٹیشن میں ریلوے کا اپنا نیٹ ورک برابر کام کرتا رہا اور لوگوں کو باقاعدہ ریزرویشن ٹکٹ  بھی ملتے رہے۔ماضی میں بی ایس این ایل کے براڈبینڈ کے سہارے ریزرویشن کا کام چلتا تھا،آئے دن کیبل کٹنے یا دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے نیٹ ورک ٹھپ ہو جانے سے نہ تو ٹکٹ کی بکنگ ہو پاتی تھیں اور نہ ہی ٹکٹ کینسل کرانے کا کوئی انتظام ہی ہو پاتا تھا۔اس صورت حال میں کئی بار مسافروں کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا تھا، اس مسئلہ سے نجات حاصل کرنے کے لیے ریلوے نے اپنی نیٹ ورک سروس کی توسیع کیا اور جگدل پور سے دنتے واڑہ تک کے تمام اسٹیشنوں کو ریل ٹیل نیٹ ورک سے جوڑ دیاگیا ہے، حالانکہ جگدل پور اسٹیشن پر بی ایس این ایل اور ریل ٹیل دونوں کنکشن دستیاب ہیں،جس سے کسی ایک کے فیل ہونے پر بھی یہاں آسانی سے کام چلتا رہتا ہے۔حال ہی میں یہاں ریلوے سہولیات میں توسیع کرتے ہوئے اپریل میں وشاکھا پٹنم اور جگدل پور کے درمیان نائٹ ایکسپریس کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ہی یہاں وائی فائی سروس کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے، اس کے لیے روٹر اور وائرنگ کا کام تقریبا مکمل کر لیا گیا ہے۔یہ سہولت بی ایس این ایل سے ہٹ کر ریلوے کے اپنے نیٹ ورک ریل ٹیل پر ہی کام کرے گی۔اس کے تحت ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں مفت میں وائی فائی سہولت دستیاب ہوگی، حالانکہ مفت وائی فائی سروس شروع کرنے کی باقاعدہ تاریخ اب تک طے نہیں کی جا سکی ہے۔ریلوے کا یہ اپنا نیٹ ورک ہے، اس کے ذریعے ریلوے لائن کے کنارے سے ہو کر او ایف سی لائن بچھائی گئی ہے۔ریلوے کے تمام مواصلاتی نظام اس پر کام کرتے ہیں، ریل ٹیل کے نام سے یہ نیٹ ورک پورے ملک میں،جہاں جہاں ریلوے لائن پہنچتی ہے، وہاں دستیاب ہے۔چند سال پہلے اس کے کمرشیل استعمال کی بھی تجویز دی گئی تھی، لیکن بعد میں یہ ٹال دی گئی۔جس کے بعد اس علاقے میں نجی کاروباری آ گئے۔اسی نیٹ ورک کے سہارے ملک بھر کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں میں وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...