ٹیرر فنڈنگ میں ہو سکتی ہے گیلانی سے تفتیش ،این آئی اے کے تفتیشی افسران کو جان کا خطرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2017, 11:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کشمیر میں ’دہشت گردانہ فنڈنگ‘کی تحقیقات کر رہے حکام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے )نے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے اپنے افسروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے ، وہیں مبینہ پوچھ گچھ کی بنیاد پر فنڈنگ میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے لنک سیدھے طور پر جڑتے نظر آرہے ہیں۔ذرائع کا دعوی ہے کہ جلد ہی گیلانی کو دہلی بلا کر پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔دراصل ایک نیوزچینل کے اسٹنگ آپریشن میں دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان سے کشمیر میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے فنڈنگ کی جا رہی ہے،اس میں کئی علیحدگی پسند رہنماؤں کے نام سامنے آئے تھے، جس کے بعد این آئی اے نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔این آئی اے نے اس سلسلے میں تین علیحدگی پسند رہنماؤں سے پوچھ گچھ بھی کی ہے، جس کے بعد حریت سمیت تمام علیحدگی پسند رہنما بیک فٹ پر ہیں۔این آئی اے کو اطلاع ملی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے حکام کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، ایسے افسران کی جان کو خطرہ ہے ،اطلاع کے بعد این آئی اے نے اپنے افسران کو نوٹس جاری کرکے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے، ساتھ ہی شناخت خفیہ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ذرائع کے مطابق ،اودھم پور ، پٹھان کوٹ اور اڑی جیسے بڑے دہشت گردانہ حملوں کی جانچ میں شامل این آئی اے کے حکام کو بھی دہشت گرد نشانہ بناسکتے ہیں۔وہیں دوسری طرف این آئی اے کی تفتیش میں حریت رہنماؤں کے خلاف کراس بارڈر فنڈنگ کے ثبوت ملے ہیں۔پوچھ گچھ کے دوران ،این آئی اے کے حکام کو حریت رہنماؤں کے بیرون ممالک میں حوالہ لنک کے ثبوت ملے ہیں۔این آئی اے ٹیرر فنڈنگ اور حوالہ فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے اب ای ڈی اور فائنانشیل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو)کے حکام کی مدد لے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ،ایف آئی یوکی مدد سے بینکوں کے ذریعے حریت رہنماؤں کی طرف سے پیسے کی ہیرا پھیری کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ساتھ ہی یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پتھربازوں تک یہ پیسہ کس طرح پہنچایا جاتا ہے۔این آئی اے کے ذرائع نے میڈیا کوبتایا ہے کہ حریت رہنماؤں اور کراس بارڈر کاروبار میں تحقیقات کے لیے ایس پی سطح کے 8افسران، ڈی آئی ڈی سطح کے تین اور آئی جی سطح کے دوافسران معاملے کی جانچ میں لگے ہوئے ہیں،تفتیش میں پاک فنڈنگ کے لنک سیدھے طور پر حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی سے جڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایسے میں این آئی اے جلد ہی گیلانی کو دہلی بلا کر پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...