خواتین کمیشن نے زائرہ وسیم کے ساتھ ہوئی چھیڑ خانی کو بتایا انتہائی شرمناک فعل 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 1:22 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) قومی خواتین کمیشن نے زائرہ وسیم کے ساتھ شرمناک حادثہ قرار دیا ہے ۔زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے وستارا ایئر لائنزکی فلائٹ سے دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں جس طرح ہراساں کیے جانے کی بات کہی ہے وہ بھارتی تہذیب و ثقافت کے شرم کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پیچھے بیٹھے ایک ادھیڑ شخص نے اپنے پاؤں کو ان کی گردن اور پیٹھ پر پھرایا ہے جو ناقابل برداشت اور خواتین کی بے حرمتی ہے ۔ قومی خواتین کمیشن کی صدرنے میڈیا کو بتایا کہ میں نے صرف انسٹاگرام پر ویڈیو دیکھا ہے اور میں اس واقعہ سے مغموم ہوں ۔ جس طرح سے یہ واقعہ ہوا اور اس کے بعد ہوائی جہاز عملہ نے لڑکی کی مدد نہیں کی، اسے دیکھ کر میں واقعی ڈر گئی ہوں۔ یہ انتہائی حیران کر دینے والا حادثہ ہے ؛ کیونکہ وستارا نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایسی حرکت برداشت نہیں کرتا، لیکن انہوں نے پرواز کے دوران خواتین کو پریشان کرنے والے مردوں کے خلاف کارروائی کے تئیں اپنے عملہ کو سنجیدہ نہیں بنایا ۔انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے میں نوٹس لے رہی ہوں اور وستارا کو بھی اس تعلق سے مطلع کر رہی ہوں اور ایئر لائنز کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے مہاراشٹر کے ڈپٹی کمشنر کو بھی ایک کاپی بھیج رہی ہوں۔دہلی خواتین کمیشن کی صدر نے زائرہ وسیم سے پولیس میں شکایت درج کرانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ یہ ایک انتہائی شرمناک واقعہ ہے میں زائرہ کو پولیس میں شکایت درج کرانے کی اپیل کرتی ہوں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد ملزم کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔مہاراشٹر ریاست خواتین کمیشن کی صد ر نے بھی اس کو شرمناک واقعہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی جائے گی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...