الکا لامبا نے ایم سی ڈی الیکشن میں شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ کی پیشکش کی

Source: S.O. News Service | Published on 26th April 2017, 9:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی الکا لامبا نے اپنے علاقے میں آپ امیدواروں کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے ممبر اسمبلی اور پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دینے کی پیشکش کی ہے۔چاندنی چوک اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والی الکا نے ٹوئٹ کیا،میں نے اپنے حلقہ کے سبھی تین وارڈوں میں پارٹی امیدواروں کی شکست کی ذاتی ذمہ داری لیتی ہوں اور پارٹی کے تمام عہدوں اور ممبر اسمبلی کے طور پر بھی استعفی کی پیشکش کرتی ہوں۔بہر حال، الکا نے کہا کہ وہ کیجریوال کی حمایت کرنا اور انہیں مضبوطی فراہم کرنا جاری رکھیں گی۔انہوں نے کہا، میں ذاتی طورپرتینوں وارڈوں میں ہوئی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے پارٹی کو اپنے تمام عہدوں اور ممبر اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ کی پیشکش کرتی ہوں۔حالانکہ الکا کے پاس پارٹی میں کوئی بھی اہم عہدہ نہیں ہے، انہیں گزشتہ سال پارٹی کے سرکاری ترجمان کے پینل سے بھی ہٹا دیا گیا تھا، حالانکہ اس کے برعکس عام آدمی پارٹی کی کراری شکست کے بعد ریاست کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اس کا ٹھیکرا ای وی ایم پرپھوڑا ہے۔منیش سسودیا نے ٹوئٹر پر کئے ٹوئٹ میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے 2009کا الیکشن ہارنے کے بعد پانچ سال تک ای وی ایم پر ریسرچ کرکے مہارت حاصل کی تھی اور آج اسی ریسرچ اور مہارت کے دم پر الیکشن جیت رہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔