نتیش کمار کو سی ایم عہدے کے لئے نااہل ٹھہرائے جانے کا مطالبہ، سپریم کورٹ نے مسترد کی عرضی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2018, 9:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19؍ مارچ ( ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو عہدے سے نااہل ٹھہرائے جانے کی مانگ والی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ اس درخواست میں کوئی میرٹ نہیں ہے۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا کی نتیش نے 2012 کے انتخابی حلف نامے میں قتل کے ایف آئی آر کا انکشاف کیا تھا۔ اس سے پہلیالیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کے کہا ہے یہ درخواست سماعت کے قابل نہیں ہے اس کو مسترد کیا جائے۔پٹیشن کمزورہے اور غلط حقائق پر مبنی ہے۔ اس میں دی گئی معلومات گمراہ کرنے والی ہے اور یہ عدالتی عمل کا غلط استعمال ہے۔کمیشن نے کہا کہ نتیش کمار نے 2012 اور 2015 میں بہار اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑا تھا۔ اسی طرح انہوں نے 2013 میں بھی بہار قانون ساز کونسل کابھی لیکشن نہیں لڑا لیکن پتہ نہیں درخواست گزار ایم ایل شرما نے کہاں سے نتیش کمار کے انتخابی حلف نامے حاصل کر لئے۔اس معاملے سے درخواست گزار کی کوئی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اور مفاد عامہ کی عرضی داخل نہیں کی جا سکتی۔ درخواست گزار کو الیکشن پٹیشن یا شکایت پولیس کو دینی چاہیے تھی۔یہ درخواست مسترد کی جائے اور درخواست گزار پر بڑا جرمانہ لگایا جائے۔غور طلب ہے کہ وکیل ایم ایل شرما نیعرضی داخل کرکے کہا ہے کہ 2004 سے 2015 کے دوران نتیش کمار نے حلف نامے میں یہ ظاہر نہیں کیا کہ 1991 میں ان پر قتل کے معاملے میں ایف آئی آر درج ہوئے تھے۔جس سے نتیش کمار اپنے مجرمانہ ریکارڈ کو چھپانے کے بعد آئینی عہدے پر نہیں رہ سکتے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔