ناگالینڈلوک سبھا سیٹ ضمنی انتخاب، این ڈی پی پی اور این پی ایف میں راست مقابلہ آرائی
کوہیما15مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ناگالینڈ کی واحد لوک سبھا سیٹ کے لئے 28 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکمران نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پراگریسو پارٹی اور حزب جماعت ناگا پیپلز فرنٹ کے درمیان سیدھی ٹکر ہوگی۔ اس کی الیکشن افسر نے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل شام سرکاری وقت ختم ہونے تک چونکہ دونوں جماعت کے امید وار نے اپنی نامزدگی واپس نہیں لی؛بناء بریں انتخابی میدان میں بس یہی دو امیدوار باقی رہیں گے ۔نوفیو ریو کے استعفیٰ کی وجہ سے ناگالینڈ لوک سبھا سیٹ پر الیکشن کی ضرورت پڑی۔ موجودہ وزیر اعلی ریو نے ناگالینڈ اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے اس سال فروری میں لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔