ریاستوں کے نتائج سے لوک سبھا انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: پاسوان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2018, 8:01 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے اتحادی پارٹی ایل جے پی کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے جمعرات کو زور دیا کہ کچھ ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کا آئندہ لوک سبھا انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور وزیر اعظم نریندر مودی 2019 میں فتح کے لئے حکمراں این ڈی اے کی قیادت کریں گے۔لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر پاسوان نے تین ریاستوں میں بی جے پی کی شکست کے لئے ’ اقتدار مخالف لہر‘کو ذمہ دار مانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار مخالف لہر کے باوجود مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی کا ووٹ شیئر تقریبا کانگریس کے برابر ہی رہا۔ان دونوں ریاستوں میں کانگریس کو جیت حاصل ہوئی۔منگل کو انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پہلی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دلت لیڈر پاسوان نے کہاکہ ان نتائج کا لوک سبھا انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) برقرار اور مودی کی قیادت میں یہ 2019 میں کامیابی حاصل کر مرکز میں اپنی حکومت برقرار رکھے گا۔پاسوان نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کے مینڈیٹ کا ہمیشہ احترام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ان تینوں ریاستوں میں کانگریس اقتدار میں آئی ہے اور اسے وہاں کام کرنا چاہئے۔غور طلب ہے کہ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے پہلے بی جے پی کو راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔تینوں ریاستوں میں اس اسمبلی انتخابات میں شکست ملی اور یہ ریاست اس کے ہاتھ سے نکل گئے۔چھتیس گڑھ میں کانگریس نے یکطرفہ کامیابی حاصل کی، تو وہیں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں اس کے اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کی ٹکر رہی تلنگانہ اور میزورم میں بھی بی جے پی کی کارکردگی بہتر نہیں رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔