شیوسینا نے لوک سبھا میں اٹھایا رام مندر کا مسئلہ، آرڈیننس کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2018, 7:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا میں جمعرات کو شیوسینا نے ایودھیا میں رام مندر کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ مندر کی راہ ہموار کرنے کے لئے حکومت آرڈیننس لائے۔بی جے پی کی اتحادی پارٹی کے رکن آنندراؤ اڈسل نے وقفہ صفر کے دوران ایوان میں رام مندر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو ساڑھے چار سال گزر گئے اور اب تک مندر کو لے کر کوئی پہل نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پہلے کی بی جے پی حکومتیں بہت اتحادیوں پر انحصار تھیں لیکن اس حکومت کے پاس مکمل اکثریت ہے اور اسے رام مندر پر تاخیر نہیں کرنا چاہئے۔ شیوسینا رکن نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے منشور میں رام مندر کی تعمیر کی بات کی ہے۔اس حکومت کو ساڑھے چار سال ہو گئے ہیں اور پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج بھی سامنے ہیں۔ایسے میں حکومت کو آرڈیننس لانا چاہئے۔شیوسینا کے ارکان نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ اور جمعرات کو بھی لوک سبھا میں نعرے بازی کی۔پارٹی ارکان نے ہاتھوں میں تختیاں لے رکھی تھیں جن پر ’ہر ہندو کی یہی پکار، پہلے مندر پھر سرکار‘نعرہ لکھا ہوا تھا۔پارٹی ارکان نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں اسی مسئلے پر دھرنا دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔