شرد یادو نے کانفرنس میں کسانوں اوراقلیتوں کو بلایا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th August 2017, 8:48 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:16/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)باغی تیور اپنائے شرد یادو جمعرات کو ایک کانفرنس منعقد کریں گے۔ اس کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے کسانوں، اقلیتوں اور کمزورطبقات کے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ ہماری ثقافت کو بچانے کے لئے ایک مشترکہ ورثہ بچاؤ کانفرنس منعقد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سب کو مدعو کیا گیا ہے، تمام اپوزیشن لیڈران آئیں گے۔ اس میں ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما، دانشوروں، کسانوں، دلتوں اور قبائلی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں حالیہ سیاسی ترقی پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ 17 اگست کو میری کانفرنس کسی کے خلاف نہیں ہے لیکن ملک کی مجموعی ثقافت کو بچانے کے لئے ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف دہلی میں منعقد کئے جائیں گے بلکہ ناگپور، اندور اور پٹنہ میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے لال قلعہ سے کہا کہ کوئی بھی تشدد مذہب کے نام پر قابل قبول نہیں ہے، میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اسے اپنی ریاستی حکومتوں کو بھی بتا دینا چاہئے، ہم سب ایک ہی مقصد کے لئے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں کسانوں کی خودکشی، روہت ویمولا جیسے مسائل کواٹھایا جائے گا۔ حالیہ سیاسی واقعات کے ساتھ اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔