دہلی میں سات پولیس اہلکار معطل، قانون پر عمل در آمد نہ کرنے کا الزام
نئی دہلی، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی پولیس نے آل انڈیا انا دراوڑ مننتر کشگم لیڈرسکیش چندرشیکھر کو پارٹی کا انتخابی نشان دلانے میں مدد کرنے کے لئے قوانین میں نرمی برتنے کے الزام میں اپنے سات اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔دہلی پولیس کے ترجمان وپندر پاٹھک نے آج بتایا کہ دہلی پولیس نے اپنے سات سپاہیوں کو سکیش چندرشیکھر کے حق میں قوانین میں نرمی برتنے کے الزام میں قصور وار پائے جانے پر معطل کیاہے۔مسٹر چندرشیکھر پر الزام ہے کہ انہوں نے انادرمک میں تقسیم ہو جانے کے بعد پارٹی کا اصل انتخابی نشان حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں حکام کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی اور ان پولس اہلکاروں نے نرمی برتتے ہوئے چندر شیکھر کے اس عمل کو سنجیدگی سے نہیں لیاتھا۔